50 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پرکرنے کیلئے 30 ارب روپے رکھے ہیں،وزیر خزانہ

11  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ 50 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پرکرنے کیلئے 30 ارب روپے رکھے ہیں۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایس ایم ایز کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر اسکیم تیار کی جا رہی ہے، بزنس اور زراعت کے قرضوں کے لیے رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ٹی سیکٹر کے لیے خصوصی اکنامک زونز جلد مکمل کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ زراعت کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات سے فوڈ سکیورٹی بڑھے گی۔ انہوںنے کہاکہ ایگرو زرعی ایس ایم ایز کو سستے قرض فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے کسان پیکج کے بعدگندم کی پیداوار میں کافی فرق نظر آیا۔ انہوںنے کہاکہ زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر شفٹ کرنا ضروری ہے، 50 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پرکرنے کیلئے 30 ارب روپے رکھے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ سولر پاور کو سستا کرنے کے اقدامات کیے ہیں، آٹا گھی دالوں پر سبسڈی کے لیے 35ارب روپے بجٹ میں مختص کیے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ آٹا گھی دالوں پر سبسڈی کی سہولت یوٹیلیٹی اسٹورز پر ہوگی، پاکستان میں یوریا کھاد کی قیمت عالمی مارکیٹ سے کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں یوریا کی مقامی پیداوار بڑھانیکے لیے اقدامات کر رہے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو سستے قرض فراہم کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایس ایم ایز کے لیے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی شروع کریں گے، ترسیلات زر بڑھانے کیلئے نئے اقدامات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…