منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈیوڈ وارنر نے مارنس لبوشین کی نیند خراب کردی

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( این این آئی) کھلاڑی ہو یا عام انسان تھکن اور نیند اسے اکثر کہیں بھی اور کسی بھی وقت سونے پر مجبور کر ہی دیتی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ میچ دیکھنے والوں نے ساتھ ساتھ اس بات کا عملی مظاہرہ بھی دیکھ لیا کہ نیند کہیں بھی اور کسی بھی وقت آ سکتی ہے۔

بھارت کے خلا ف ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں مارنس لبوشین کو ڈریسنگ روم میں آرام کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے کچھ دیر بعد ان کی آنکھ لگ گئی اور وہ بیٹنگ کا انتظار کرتے ہوئے سو گئے۔ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی دوسری اننگز میں نیند کے مزے لینے والے مارنس لبوشین کی آنکھ بالکل صحیح وقت پر اس وقت کھلی جب ڈیوڈ وارنر آئوٹ ہوئے اور ان کو بیٹنگ کے لیے جانا پڑا۔کیمرے میں دیکھا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کے آئوٹ ہونے پر مارنس لبوشین گھبرا کر اچانک اٹھے اور بیٹنگ کے لیے تیار ہوگئے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز نے 4 وکٹ پر 123 رنز بنائے ۔یوں آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف 296رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 34، ٹریوس ہیڈ 18 اور عثمان خواجہ 13 بنا کر پویلین لوٹے جبکہ مارنوس لبوشین 41 اور کیمرون گرین 7 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…