اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری؛ پاکستان کا نمبر کون سا ہے؟

datetime 4  دسمبر‬‮  2025 |

نیویارک(این این آئی)گلوبل پیس انڈیکس کی طرف سے دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی، جس میں آئس لینڈ کو محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔گلوبل پیس انڈیکس کی طرف سے کی جانیوالی درجہ بندی کے دوران دنیا کی تقریبا سو فیصد آبادی کا احاطہ کیا گیا، محفوظ ترین ممالک میں جرائم کی شرح تقریبا نہ ہونے کے برابر ہے۔جبکہ فوجی معاملات، اندرونی تنازعات، سیاسی عدم استحکام، مضبوط سماجی بہبود کا نظام، تعلیم، انصاف کا نظام اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں اور مضبوط ڈیجیٹل سیکیورٹی سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مذکورہ محفوظ ترین ممالک میں آئس لینڈ پہلے نمبر پر ہے جو 2008 سے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہاں کے باشندوں کی متوقع عمر 82.6 سال ہے، یورپی یونین میں یہ شرح 80.9 ہے۔آئر لینڈ اس درجہ بندی میں دوسرے جبکہ آسٹریا تیسرے نمبر پر رہا۔چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ، پانچویں پر سنگاپور، سوئٹزرلینڈ چھٹے نمبر پر، پرتگال ساتویں، ڈنمارک آٹھویں، سلووینیا نویں اور ملائیشیا کو 10ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

اس فہرست میں  پاکستان کا نمبر 144 واں جب کہ افغانستان 158 ویں نمبر پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…