ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خسرہ کی ویکسینیشن کے بعد3بچے جاں بحق، 2کی حالت تشویشناک

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور(این این آئی)بہاولپور میں بستی کھوکھراں میں خسرہ کی ویکسینیشن کے بعد متعدد بچوں کی حالت بگڑگئی، جن میں سے3بچے جاں بحق اور 2بچوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ہیلتھ ٹیم کی جانب سے خسرہ کی ویکسینیشن کی گئی تو ویکسین کے فوری بعد متعدد بچوں کی حالت بگڑگئی اس دوران 3بچے جاں بحق جبکہ 2بچوں کی حالت تشویشناک ہوگئی،

حالت غیر ہونے پر بچوں کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال ریفر کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ہیلتھ ، ڈبلیو ایچ او ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں احمد 16ماہ اور عالیہ 8ماہ شامل ہیں جبکہ تیسرے بچے کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد آرائیں کا مقف سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ کے ٹیکے2سال تک کے بچوں کولگائے جاتے ہیں۔

ڈاکٹرخالد نے کہا کہ چند بچے ایسے تھے جنہیں موشن یا وومٹنگ تھی تو ان کو بھی خسرہ کی ویکسین کرائی گئی جبکہ خسرہ ویکسین لگانا ہر9ماہ کے بچے پرلازم ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کی ہلاکت الٹیاں موشن لگے ہونے کے باعث ہوئی ہے ان دنوں میں25سے زائد بچوں کو یہ ہی ویکسین کرائی گئی ہے، چند بچوں کی طبیعت پہلے سے ناسازہونے کے باعث بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے ہمراہ مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…