بدتمیزی کے بعد سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ شہر چھوڑ گئے ہیں اور پولیس سے رابطہ کرلیا گیا

7  جون‬‮  2023

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس میں پیش آنیوالے بدتمیزی کے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

فرانس میں موجود یوٹیوبر و صحافی کاکہناتھا کہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ انسی شہر میں پیش آیاجہاں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک لائبریری کے باہر بیٹھے تھے ۔یوٹیوبر کاکہناتھا کہ واقعہ کے بعد سابق آرمی چیف یہ شہر چھوڑ گئے ہیں اوروہ واپس وطن جانے لگے ہیں یافرانس سے کسی اورملک جارہے ہیں۔

یوٹیوبر کاکہناتھا کہ سابق آرمی چیف سے بدتمیزی کرنے والا شخص پاکستانی نہیں بلکہ افغانی ہے ،افغانی باشندے کی جانب سے انتہائی غیر مناسب الفاظ استعمال کئے گئے جوقابل مذمت ہیں ، پاکستان کے اندر جو بھی حالات ہوں، وہ پاکستانیوں کا مسئلہ ہے، کسی دوسرے ملک کے باشندے کی طرف سے ایک پاکستانی کیساتھ اس طرح کے سلوک پر پاکستانی کمیونٹی بھی سخت پریشان ہے ،جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ فرانس کے قوانین کے منافی ہے،اس حوالے سے پولیس سے رابطہ کرلیاگیاہے، یوٹیوبر کاکہناتھا کہ اگر کوئی قانونی کارروائی ہوتی ہے تو بدتمیزی کرنیوالا شخص نہ صرف گرفتار ہو گا بلکہ اسے قرارواقعی سزا بھی ملے گی،کیونکہ فرانس میں رہنے والا شخص فرانس کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا،جو زبان اس شخص نے استعمال کی ہے وہ فرانسیسی قوانین کی سخت خلاف ورزی کی ہے اور اس کے حوالے سے سخت سزائیں موجود ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ اگر واقعہ کی ٹائمنگ کے حوالے سے معلوم ہو جائے تو سٹریٹ کیمروں کی مدد سے اس شخص کی شناخت ہو سکتی ہے۔یوٹیوبر کاکہناہے کہ فرانس میں پاکستان کمیونٹی نے اس حوالے سے پولیس سے رابطہ کرلیا اور آنیوالے دنوں میں ایف آئی آر کٹ جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…