جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آڈیولیک تحقیقات،پارلیمانی کمیٹی نے ثاقب نثارکے بیٹے کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

datetime 1  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آڈیولیک کی تحقیقات کیلئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب سمیت 3 افراد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔جمعرات کو چیئرمین اسلم بھوتانی کی زیرصدارت آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

چیئرمین اسلم بھوتانی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم الثاقب کو رولز 227 کے تحت کمیٹی نے سمن کیا تھا،کمیٹی میں طلبی کے باجود نجم الثاقب سمیت دیگر فریقین اجلاس میں نہیں آئے۔حکام وزارت قانون نے کہاکہ نوٹس کے بعد نہ آنے پرکمیٹی سمن جاری کرسکتی ہے، سمن کے بعد بھی کوئی کمیٹی کے سامنے نہ آئے تو وارنٹ جاری کیے جاسکتے ہیں۔

اسلم بھوتانی نے سیکرٹری کمیٹی کو ہدایت کی کمیٹی تین افراد کو سمن جاری کرے، ہمیں کسی کو طلب نہ کرنے کا عدالت کا کوئی حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے آڈیولیکس معاملے پر وزارت خزانہ حکام کو بلانے کی تجویز دے دی۔انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ سے اکاؤنٹس کی چھان بین کرائی جائے، سابق چیف جسٹس کا بیٹا خود کو چیف جسٹس سمجھ رہا ہے۔

برجیس طاہر نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کو چاہیے تھا کہ وہ خود اپنے بیٹے کو یہاں بھیجتے، ثاقب نثار کو قانون پر یقین ہوتا تو بیٹے کو یہاں خود بھیج کر قانون پسند ہونے کا ثبوت دیتے۔اسلم بھوتانی نے کہاکہ فنانس ڈویژن اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مہیا کرے، یہ بھی دیکھنا ہیکہ آیا ان دنوں میں کوئی بینک ٹرانزکشن ہوئی، معاملے پر وزارت داخلہ کمیٹی کو اپنا موقف بتائے۔

حکام وزارت داخلہ کے مطابق آڈیو پارلیمانی نظام کیلئے باعث تشویش ہے، پارلیمنٹ اس معاملے کا نوٹس لے سکتی ہے اور تحقیقات بھی کرسکتی ہے۔قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن نے کہا کہ قواعد کمیٹی کو اجازت دیتے ہیں کہ کسی کو بھی طلب کرے، پارلیمنٹ کی کمیٹی کے پاس سول کورٹ کی پاورز ہیں، کمیٹی کسی بھی فرد کو ناصرف طلب کرسکتی ہے بلکہ وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرسکتی ہے، عدالت نے کمیٹی کو غیر قانونی قرار نہیں دیا، عدالت کے حکم کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے بھی کمیٹی چلائی۔

چیئرمین کمیٹی اسلم بھوتانی نے کہا کہ یہ کمیٹی تو ثاقب نثار کے بیٹے کو سہولت دے رہی ہے کہ وہ اپنی وضاحت کریں۔خالد مگسی نے کہا کہ ہم کسی کو سہولت نہیں دے رہے، انصاف کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ آپ وزارتِ خزانہ کو لکھیں کہ اس عرصے کی بینک ٹرانزیکشن فراہم کرے۔ناز بلوچ نے کہا کہ کرپشن کی رقم اکائونٹس میں نہیں لی جاتی، کمیٹی اپنے اختیارات کو استعمال کرے۔

برجیس طاہر نے کہا کہ یہ ہائوس کی اسپیشل کمیٹی ہے جو 24 کروڑ عوام کا نمائندہ ایوان ہے، اگر وہ لوگ اس کمیٹی کو کچھ نہیں سمجھتے تو پھر رولز کے مطابق وارنٹ جاری کرنے چاہئیں۔کمیٹی نے ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب اور عزیز کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔وزارتِ قانون کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نوٹس کے بعد نہ آنے پر کمیٹی سمن جاری کر سکتی ہے، سمن کے بعد بھی کوئی کمیٹی کے سامنے نہ آئے تو اس کے وارنٹ جاری کیے جا سکتے ہیں۔اسلم بھوتانی نے کمیٹی کے سیکریٹری کو ہدایت کی کہ کمیٹی تینوں حضرات کو سمن جاری کرے، ہمیں کسی عدالت کا کوئی حکم تا حال موصول نہیں ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…