منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

محتسب پنجاب کے حکم پر 32 بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر32 مستحق نوجوانوں کو پنجاب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملازمت) رولز مجریہ 1974ء کے قاعدہ 17 اے کے تحت ضلعی تعلیمی اتھارٹی بھکر نے تقرر نامے جاری کر دیے ہیں جس سے بیروزگارافراد کو قانونی حق ملا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ محمد قیصر ضیاء کی قاعدہ 17 اے کے تحت بھرتی کی درخواست پر محتسب پنجاب کے حکم پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی اتھارٹی بھکر نے 51 امیدواروں کے ٹائپنگ ومہارت کے امتحان کے بعد میرٹ لسٹ کے مطابق 32 امیدواروں کو بطور جونیئر کلرک بھرتی کر لیا ہے۔ ایک علیحدہ کارروائی میں محتسب آفس کی مداخلت پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین رتہ متہ جھنگ کی چھ کالج ٹیچنگ انٹرنز کو 12 لاکھ 19 ہزار 355 روپے کی واجب الادا تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب کی مداخلت پر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے شیخوپورہ میں کم آمدن والے افراد کیلئے شروع کی گئی ہاؤسنگ سکیم میں درخواست گزار بابر رمضان سمیت نو الاٹیوں کو پانچ، پانچ مرلہ کے متبادل رہائشی پلاٹ الاٹ کر دیے ہیں جن کی کل مارکیٹ ویلیو دو کروڑ 25 لاکھ روپے ہے۔ درخواست گزارافراد نے قانونی حق کی فراہمی پر دفتر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…