پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

غیرمعمولی موسمی تغیرات، سعودی عرب میں طوفانی ژالہ باری، گلیاں اولوں سے بند ہو گئیں

datetime 21  مئی‬‮  2023 |

ریاض(این این آئی)دنیا بھرمیں تیزی کے ساتھ تبدیل ہونے والے موسمی حالات کے باعث سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط اور عسیر میں طوفانی ژالہ باری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ شدید ژالہ باری کے باعث علاقے میں سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں پھنس گئیں۔

ایسے لگ رہا ہے کہ اس علاقے میں اولے نہیں پڑے بلکہ شدید برف باری ہوئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط اور عسیرکے السودہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر گذشتہ روز ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری سے موسم میں ٹھنڈہ ہوگیا۔عسیر اور خمیس مشیط میں ہونے والی طوفانی ژالہ باری نے سڑکیں اور گلیاں بند کردیں۔ شدید ژالہ باری کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے مناظر میں ایسا لگ رہا ہے کہ علاقے میں شدید برف باری ہوئی ہے جسے ہٹانیکے لیے مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔خمیس مشیط میں ہونے والی ژالہ باری سے جہاں مقامی شہری اور سیاح لطف اندوز ہوئے وہیں شہری اس قدر خوفناک ژالہ باری پرحیران ہیں۔ علاقے میں ہونے والی ژالہ باری کی تہہ لگ گئی جس سے برف باری کا گمان گذرنے لگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…