بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستانی سرحد کے قریب مسلح گروہ سے تصادم، 6 ایرانی فوجی مارے گئے

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں مسلح گروہ سے تصادم کے باعث 6 ایرانی سرحدی گارڈز مارے گئے۔سرکاری ٹی وی نے اتوار کو بتایا کہ پاکستانی سرحد کے قریب ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے نامعلوم مسلح گروپ کے ساتھ جھڑپ میں 6 ایرانی سرحدی محافظ چل بسے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کو ہونے والا یہ حملہ ایک دہشت گردوں پر مشتمل گروہ نے کیا ہے جو ملک میں دراندازی کرنا چاہتا تھا لیکن جھڑپ کے بعد وہ سرحد پار بھاگ گیا۔یہ لڑائی تہران سے 1,360 کلومیٹر جنوب مشرق میں جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے قصبے سراوان میں ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عسکریت پسند جانی نقصان کے ساتھ علاقے سے فرار ہو گئے، تاہم اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیاکہ جھڑپ میں دو سرحدی محافظ زخمی ہوئے۔ اس نے کسی گروپ پر حملے کا الزام نہیں لگایا اور کسی گروپ نے فوری طور پر اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی کوئی اضافی تفصیلات نہیں تھیں۔یہ علاقہ ایران کے سب سے کم ترقی یافتہ حصوں میں سے ایک ہے۔ اس علاقے میں طویل عرصے سے حالات خراب ہیں۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…