منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شعیب میرا قرض دار ہے ،آج تک پیسے واپس نہیں کیے، ثقلین کا شکوہ

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے براہ راست شو میں قرضہ واپس نہ دینے کا شکوہ کردیا۔ایک انٹرویومیں ثقلین مشتاق کو شعیب اختر کی تصویر دکھا کر مختلف سوالات کیے گئے جس پر ثقلین مشتاق نے بتایا کہ ٹیم میں سب شعیب کو شعیبی اور شعیب ایکٹر کہتے تھے۔

ثقلین مشتاق کے مطابق شعیب میرا بچپن سے ساتھی ہے، ہم کرکٹ کھیلنے سے پہلے سے دوست ہیں ، ہم ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے تھے، دال روٹی بھی ساتھ کھانے جاتے تھے۔سابق کرکٹر نے اسی دوران ہنستے ہوئے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شعیب نے آج تک میرے 250 روپے واپس نہیں کیے، یہ میرا قرض دار ہے۔

ثقلین مشتاق نے بتایا کہ کراچی میں ٹیمز میچ کھیلنے آئی ہوئی تھیں، ہم لالوکھیت پر الکرم اسکوائر میں ٹھہرے ہوئے تھے، وہاں 2 کمروں کے گھر میں 20 سے 25 لوگ روم شیئر کرتے تھے میں اور شعیب بھی اس کمرے میں ساتھ تھے۔سابق کھلاڑی کے مطابق اس وقت روزمرہ الاؤنس ہمیں ملتا نہیں تھا، گھر سے 1500 سے 2000 لے کر نکلے جس پر گزارہ کرنا تھا،

میرے پاس ان پیسوں میں سے 250 بچے تھے اور شعیب کے پاس پیسے ہی نہیں تھے، ہم نے فلم دیکھی تو شعیب کو خیال آیا کہ نئی پینٹ شرٹ لینی ہے اور وہ ان پیسوں سے جاکر کپڑے لے آیا جس پر میں نے کہا تھا اب کھانہ کہاں سے کھائیں گے؟ شعیب نے آج تک میرے وہ 250 روپے واپس نہ کیے میں آج پھر اس شو کے ذریعے پیسوں کا مطالبہ کررہا ہوں جو کہ اب تک 40 سے 50 لاکھ روپے بن گئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب کو شاپنگ کا بہت شوق ہے، میچ کھیلنے کے دوران بھی دوسری ٹیموں کے لڑکے ڈرتے تھے کہ ادھار پیسے نہ مانگ لے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…