منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ممتاز عالم دین شاہ تراب الحق کے بیٹے کو دل کا دورہ کیوں پڑا؟ اہم انکشافات ، فوٹیجز بھی سامنے آگئی

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ممتاز عالم دین مرحوم شاہ تراب الحق قادری کے بیٹے شاہ سراج الحق قادری کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کی وجوہات سامنے آگئی، اہلخانہ کا دعوی ہے ایکسائزپولیس کی علاقہ میں کارروائی اور فائرنگ کی وجہ سے شاہ سراج الحق کو دل کا دورہ پڑا۔تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین شاہ تراب الحق کے بیٹے شاہ سراج الحق کے انتقال سے متعلق اہم انکشافات اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایکسائز پولیس نے شاہ تراب الحق کے بیٹے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ، پولیس نے پکڑ دھکڑ اور ہوائی فائرنگ کی تو شاہ سراج الحق کو دل کادورہ پڑگیا۔بھائی نے بتایا کہ شاہ سراج الحق کو ایکسائزپولیس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے اہلکار مرحوم شاہ تراب الحق قادری کے گھر کے باہر پہنچے، ایکسائز پولیس علاقے میں موجود نوجوانوں کو گرفتار کر رہی تھی کہ اہلکاروں نے شاہ سراج الحق کے بیٹے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

بھائی شاہ سراج کا کہنا تھا کہ اسی دوران شاہ سراج الحق قادری شور سن کر نیچے اترے تو اہلکاروں نے شاہ سراج کے بیٹے کو چھوڑ کر دیگر کو حراست میں لینا شروع کیا۔فوٹیج میں شاہ سراج کو ایک کرسی پر بٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے،ایکسائز اہلکاروں نے مرحوم کے کہنے پر بھی لڑکوں کو نا اتارا اور رش جمع ہوتے دیکھ کر موبائل ڈرائیور ریورس میں نکالنے لگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلی کے کونے پر اہلکاروں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، فوٹیج میں گولیوں کی آواز سنتے ہی شاہ سراج الحق کرسی پر ہی گر گئے، جس کے بعد علاقہ مکین دوڑتے ہوئے آئے تو دیکھا شاہ سراج کا دورہ پڑا تھا۔تین سے چار لڑکوں نے شاہ سراج کو اٹھایا اور اسپتال لے کر دوڑے، اہلخانہ کے مطابق ایکسائزموبائل میں آنے والے کچھ افراد کی شناخت کرلی ہے، موبائل نمبر اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں، ایکسائز پولیس اور ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…