بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

41سرکاری و نیم سرکاری ادارے آئیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ، آخری مہلت دیدی گئی

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آئیسکو نے 41سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادائیگیاں کریں ورنہ کنکشن منقطع اور بجلی سے محروم ہونا پڑے گا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 41سرکاری اور نیم سرکاری ادارے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)کے اربوں کے نادہندہ ہیں،

آئیسکو نے ادائیگیاں نہ کرنے والے ان اداروں کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واجبات ادا نہ کرنے پر بجلی منقطع کردی جائے گی۔آئیسکو کے مطابق نادہندگان میں پارلیمنٹ لاجز، سینیٹ، سیکریٹریٹ سمیت اہم وزارتوں کے دفاتر بھی شامل ہیں۔آئیسکو کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر 115.888ارب، ڈیفنس/ایم ای ایس 3.393ارب، سی ڈی اے 3.253ارب، پاک سیکرٹریٹ 79.7کروڑ، کیبنٹ سیکرٹریٹ 9.2کروڑ، کینٹ بورڈ چکلالہ 99.7کروڑ، کینٹ بورڈ راولپنڈی20.1کروڑ، واسا 69کروڑ، ڈیفنس پروڈیکشن ڈویژن 30.5 کروڑ، فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام ہسپتال 22.9کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

آئیسکو کے مطابق پاکستان پی ڈبلیو ڈی 22.6کروڑ، منسٹری آف ریلوے 17.6کروڑ، فیڈرل پولیس 16.6کروڑ، ٹی ایم اے راول ٹائون11.7کروڑ، پارلیمنٹ لاجز 11 کروڑ، پی ایم سیکرٹریٹ 9.8کروڑ، ٹی ایم اے مری 9.4کروڑ، چیف کمشنر اسلام آباد 6.9کروڑ، منسٹری آف کلچر اینڈ سپورٹس 6.3کروڑ، وزارت داخلہ6.1کروڑ، سینیٹ 5.5کروڑ، وزارت صحت 5.5کروڑ کے نادہندہ ہیں، جبکہ ایف ڈبلیو سمیت دیگر کئی ادارے بھی اربوں کے نادہندہ ہیں جن کو آخری نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…