جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پشاور ہائیکورٹ کا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم، درخواست گزاروں کی در خواستیں منظور کرلیں

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، ہائیکورٹ نے 150 سے زائد درخواست گزاروں کی در خواستیں منظور کرلیں۔پشاور ہائیکورٹ میں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ملزمان کی درخواستوں پر سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت کو وکیل درخواست گزار شاہ فیصل نے بتایا کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ناخوشگوار واقعات ہوئے اور 10مئی کو جب سپریم کورٹ نے ان کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیا تو اس کے بعد کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔وکیل نے بتایا کہ 10 مئی کو آرٹیکل 245 نافذ کرکے فوج کو طلب کیا گیا اور 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جس کے تحت 9 اور 13 سال کے بچوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔اس پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا 9 سال کے بچے کو گرفتار کیا گیا ہے؟ اور یہ بتائیں کہ بچے اب بھی زیر حراست ہیں ؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بچے ابھی تک زیر حراست ہیں۔

جسٹس اشتاق ابراہیم نے پوچھا کہ جو گرفتار ہیں کیا سب کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جن کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ان میں کچھ کو ضمانتیں ملیں اور بعض کی ضمانت مسترد ہوئی۔فاضل ججز نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ان تمام افراد کو ڈپٹی کمشنرز کے پاس پرامن رہنے کیلئے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوِئے 150 سے زیادہ درخواستیں منظور کیں اور فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…