راولپنڈی، پی ٹی آئی کے مظاہروں میں ہوئے نقصانات کی تفصیلات جاری، کروڑوں کا نقصان

14  مئی‬‮  2023

راولپنڈی (این این آئی)تحریکِ انصاف کے پْرتشدد مظاہروں میں ہونے والے نقصانات کی ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے رپورٹ جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے مظاہروں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو تقریباً 10کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔رپورٹ میں جی ایچ کیو کے گیٹ پر توڑ پھوڑ کا تخمینہ 7 لاکھ 80 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ حمزہ کیمپ کی عمارت پر پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ سے نقصان کا تخمینہ 6 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن کے نقصان کا تخمینہ 6 کروڑ روپے جبکہ فیض آباد میٹرو بس اسٹیشن کے نقصان کا تخمینہ5 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریس کورس ٹریفک پولیس عمارت کے نقصان کا تخمینہ 6 لاکھ 60 ہزار روپے اور لیاقت باغ میں پولیس کے 15 خدمت مرکز کے نقصان کا تخمینہ1 لاکھ روپے ہے۔راولپنڈی میں سگنلز اور پی ایچ اے کی املاک کے نقصان کا تخمینہ 5 لاکھ روپے ہے جبکہ پولیس کی 20 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا جس کا تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…