جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آئی ایس پی آر سے مکمل اتفاق کرتا ہوں الزامات کے حل کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے،اسدعمر

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کے سینئر فوجی افسر پر الزامات لگانے کے بعد ترجمان پاک فوج کے سخت پیغام پر پی ٹی آئی کے سینئررہنماء اسد عمرنے کہاہے کہ آئی ایس پی آر سے مکمل اتفاق کرتا ہوں الزامات کے حل کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے ۔ٹویٹرپر اپنے بیان اسدعمرنے کہاکہ عمران خان نے ایف آئی آر درج کرکے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی کوشش کی ہے، اس قانونی راستے کی حمایت کرنے والا ادارہ ایک بہت مثبت قدم ہوگا۔

دوسری جانب ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے لکھاہے کہ آئی ایس پی آر نے حیران کن پریس ریلیز جاری کی ہے، اگر عمران خان سمجھتے ہیں ان پر قاتلانہ حملہ میں کوئی افسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ان کو مطمئن کیا جانا چاہئے کہ ایسا نہیں ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ لیکن الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے آپ بتا رہے ہیں کہ پاکستان میں آپ قانون سے بالاتر ہیں ایسے رویے قوموں کیلئے تباہ کن ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…