بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ کے 24اضلاع میں مختلف کیٹیگریز کی 63نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہونگے

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے 24 اضلاع میں مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر ضمنی انتخابات (آج)اتوارکوہونگے، پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس مقصد کے لیے ہفتے کو الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاتر سے پولنگ کا سامان پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات ہونگے جن میں کراچی ڈویژن کی یو سی چیئرمین وائس چیئرمین کی 11 اور وارڈ ممبر کی 15 نشستیں بھی شامل ہیں۔ ضلع وسطی میں یو سی 4 نیو کراچی، یو سی 6 نارتھ ناظم آباد، یو سی 13 نیو کراچی، ضلع کورنگی میں یو سی 2 کورنگی، یو سی 3 شاہ لطیف ٹائون، یو سی 8 لانڈھی، ضلع غربی میں یو سی 1 اورنگی، یو سی 2 اورنگی، یو سی 8 مومن آباد، ضلع جنوبی میں یو سی 2 بہار کالونی لیاری اور ضلع کیماڑی میں یو سی 2 بلدیہ میں چیئرمین وائس چیئرمین کی مشترکہ نشست پر پولنگ ہوگی۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تمام نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 449 پولنگ اسٹیشنز اور 1586 پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں، ایک بھی پولنگ اسٹیشن نارمل نہیں ہے، 292 کو انتہائی حساس اور 157 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں 434 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 90 ہزار 295 ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں میئر کے لیے کسی بھی پارٹی کے پاس واضح اکثریت موجود نہیں ہے، یہ 11 نشستیں بھی واضح برتری تو نہیں دلاسکتیں مگر یہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے لیے اہم ضرور ہیں۔ ان نشستوں پر انتخابات امیدواروں کے انتقال کے باعث ہورہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…