مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد تھانہ ریل بازارکے علاقہ گول کپڑا والا میں تاجرنے سلام نہ کرنیکی پاداش میں لفٹ اپریٹر کوگولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا نوجوان کے قتل کی خبرجنگل کی آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی اورشہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگہبان پورہ کے رہائشی منظورحسین نے بتایا کہ اس کا جواں سالہ بھانجا اویس گول کپڑا والا میں واقعSB پلازہ میں لفٹ اپریٹر تھا کہ گزشتہ دنوں پلازہ کے مالک کا بیٹا زین لفٹ کے ذریعے اوپر جانے لگا تواسکے بھانجے اویس نے اٹھ کر سلام نہ کیا جس پر زین نے اسکو برا بھلا کہتے ہوئے سخت ناپسندیدگی کا اظہارکیا تواس کے بھانجے نے اس بات کا ذکر کیا توانہوں نے گزشتہ روزمالک کے بیٹے زین سے معافی مانگی لیکن اس نے برا منایا توگزشتہ شام پلازہ کے مالک اورکپڑے کے تاجرکے بیٹے زین ولد شبیراورکزن انیس نے بلایا اورگولی مار دی گردن میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہوکر گرپڑا توملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔