ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

بلو چستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش ،ژالہ باری ،گندم کی تیار فصل تباہ ، آسمانی بجلی نے دو قیمتی جانیں بھی لے لیں

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل تباہ ہو گئی،جبکہ لکپاس کے علا قے میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 2جھلس کر زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کو ئٹہ ، موسیٰ خیل، ژوب،بارکھان اور خضدار میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ با ری کا سلسلہ جا ری رہا جس کے نتیجے میں نشیبی علا قے زیر آب آگئے جبکہ مو سلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو نے سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا بارش شروع ہو تے ہوئے شہرمیں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضا فہ کر دیاجبکہ لکپاس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 2جھلس کر زخمی ہو گئے

لاشوں اور زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا بلو چستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں بادام اور خوبانی کے سیکڑوں درخت اکھڑگئے جبکہ گندم اور دیگر تیارفصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان میں34، خضدار میں2، دالبندین میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے قومی شاہراہوں پرسفر نہ کر نے کی ہدایت کر تے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…