ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ المبارک سے موجودہ سال کے حج سیزن کے لیے ملکی عازمین کے لیے اجازت نامے جاری کرنے کا عمل شروع کردیا۔ حج کے اجازت نامے ان عازمین کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نے حج کے تمام مالی واجبات متعلقہ کمپنیوں کو ادا کردیے ہوں اور انہوں نیرجسٹریشن اور بکنگ کے تمام لوازمات پورے کرلیے ہوں۔عرب ٹی وی کے مطابق رجسٹریشن اس سال ذوالحج سات تاریخ تک دستیاب رہے گی۔ تاہم مقامی عازمین حج کا کوٹہ پورا ہونے کی صورت میں حج پرمٹ کا اجرا روک دیا جائے گا۔شہریوں اور رہائشیوں کی جانب سے مالی واجبات کی عدم ادائیگی یا ریزرویشن کی منسوخی دوبارہ بکنگ کے لیے وزارت حج کی ویب سائٹ یا “نسک ” ایپلیکیشن کے ذریعے نئی بکنگ کی جا سکے گی۔