بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عورت جتنی ڈھکی ہوگی، اتنا ہی بہتر ہے، سلمان کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلموں کے سیٹ پر خواتین کے لباس سے متعلق ہدایات پر کہا ہے کہ عورت جتنی ڈھکی ہوگی، اتنا ہی بہتر ہے۔گزشتہ دنوں بھارتی ٹیلی ویژن کی مشہور و معروف اداکارہ شوئیتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے بیان دیا تھاکہ جب میں سلمان خان کے ساتھ انتم میں کام کررہی تھی

تو انہوں نے سیٹ پر لڑکیوں کے لباس سے متعلق کچھ اصول بنائے تھے کہ سیٹ پر کوئی لڑکی نامناسب لباس نہیں پہنے گی، نہ ہی ایسے کپڑے پہنے جائیں گے جس سے بہت زیادہ جسم ظاہر ہو اور ان پر سختی سے عمل کروایا گیا تھا۔اداکارہ کے بیان کے بعد سلمان خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر پلک تیواری کو اپنے بیان کی وضاحت جاری کرنا پڑی تھی۔سلمان خان نے بھارت کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘ میں شرکت کی جہاں ان سے متعدد سوالات ہوئے۔شو میں ان سے پلک تیواری کے بیان سے متعلق بھی پوچھا گیا جس پر سلمان خان کا کہنا تھاکہ میرے خیال سے عورتوں کا جسم انمول ہے، وہ جتنی ڈھکی ہوئی ہوں گی تو مجھے لگتا ہے اتنا ہی بہتر ہے، آج کل کا ماحول تھوڑا سا عجیب سا ہے، یہ لڑکیوں کا چکر نہیں ہے بلکہ لڑکوں کا چکر ہے جس حساب سے لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے اچھا نہیں لگتا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ ایک ڈیسنٹ فلم بناتے ہو تو سارے فیملی کے ہمراہ جا کر دیکھتے ہیں، کوشش ہے کہ جب ہم فلم بنائیں تو لڑکوں کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ ہماری ہیروئنز اور عورتوں کو اس نظر سے نہ دیکھ سکیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…