بہاولنگر(این این آئی)ہیڈ سیون آر کے قریب تیز رفتار رکشہ نہر ہاکڑہ میں گر گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد نہر میں ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں اور خواتین سمیت 4 لاشیں نکال لی گئیں، چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ تیز رفتاری اور رکشے کے بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔