اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور شروع ہوگیا ہے۔ یہ مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہورہے ہیں۔ اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سعدرفیق، یوسف رضاگیلانی، نوید قمراور کشور زہرا حکومتی وفدمیں شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف کا وفد شاہ محمود قریشی، علی ظفر اور فواد چوہدری پر مشتمل ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد بھی مذاکرات کیلئے کمیٹی روم نمبر 3 میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا موقف پی ٹی آئی وفد نے اتحادی اراکین کے سامنے رکھ دیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات کے طریقہ کار اور پارٹی مؤقف حکومتی ارکان کے سامنے پیش کیا گیا۔