نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ رواں سال کورونا سے اموات میں 95 فیصد کمی ہوئی ہے لیکن کورونا وائرس ابھی دنیا میں ہی ہے تاہم دنیا اب کورونا وبا کی ہنگامی حالت کے دور سے نکل رہی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جنیوا میں پریس بریفنگ میں سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس دنیا میں رہنے کے لیے ہے اور دنیا کو دیگر متعدی امراض کے ساتھ اس کے انتظام کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا اب کورونا وبا کے ہنگامی مرحلے سے نکلنا شروع کر رہی ہے، ہم پرامید ہیں کہ رواں برس کورونا وبا کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی خاتمے کا اعلان کرسکیں گے۔ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے تمام ممالک کے لیے کورونا کے طویل مدتی انتظام کے ہنگامی ردعمل سے نکلنے کا لائحہ عمل دیں گے۔