ڈاکوؤں کا پولیس پارٹی پر حملہ، 5 اہلکار شہید

26  اپریل‬‮  2023

کوئٹہ / جیکب آباد (این این آئی)ضلع جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میں واقع علاقے جاگیر میں بلوچستان کی پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں کے حملے میں ایک سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں اوستہ محمد تھانہ کے سب انسپکٹر طیب عمرانی، اہلکار نثاراحمد اور عبدالوہاب شامل ہیں جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب بلوچستان کے تھانے کی پولیس پارٹی مغوی کی بازیابی کے لیے آرہی تھی۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز روجھان جمالی سے ایک شخص کو اغوا کیا گیا تھا جس کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا جارہا تھا۔مغوی کی بازیابی کے لیے کارروائی میں جعفرآباد کے مختلف تھانوں کی پولیس اور اے ٹی ایف مصروف تھی کہ اس دوران ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نے بھی حملے میں پولیس پارٹی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جیکب آباد کے علاقے جاگیر میں ڈاکوؤں کیساتھ مقابلے میں بلوچستان پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس انسپکٹر اور تین اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیا،پولیس اہلکاروں نے جرات و بہادری کے ساتھ سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، امید ہے کہ سندھ حکومت واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، وزیراعلیٰ نت واقعے کے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…