ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس کی آرمی چیف سے ملاقات، صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

اپنے ایک وی لاگ میں اسد طور نے کہا کہ 14 اپریل کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال اپنی سرکاری گاڑی میں راولپنڈی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کیلئے گئے۔ اس ملاقات میں چیف جسٹس نے اپنے درد بیان کیے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے فوج کیلئے بہت خدمات سرانجام دی ہیں، بالخصوص انہوں نے ضیاء الحق کے دور میں بہت کام کیا۔ اسد طور کے مطابق چیف جسٹس کے والد سینئر بیورو کریٹ تھے اور ضیاء الحق کے سب سے لاڈلے افسر تھے۔

صحافی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پچھلے کئی سالوں کے دوران سپریم کورٹ نے جو اکاموڈیشن کی ہے اس کا بھی حوالہ دیا گیا، اب جو بحران کھڑا ہے اس پر بھی بات کی گئی ۔ 14 اپریل کو اس ملاقات کے بعد 17 اپریل کو ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم اور سیکریٹری دفاع نے ان چیمبر سماعت میں بریفنگ دی۔ اس بریفنگ کے بعد ججز نے سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اس بریفنگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور قرار دیا کہ اس سے انہیں نئی چیزوں کا پتا چلا ہے۔

صحافی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے بعد ایک شہری کو خیال آتا ہے کہ الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہئیں، وہ اسی خیال کے تحت سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کرتا ہے، ججز کے دل کو وہ پٹیشن اتنی خوبصورت لگتی ہے کہ وہ جن جماعتوں کو سننے کیلئے تیار نہیں تھے انہیں بلا کر مذاکرات کا کہہ رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…