بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

عیدالفطر پر صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاں میں کمی کا اعلان، کتنے جیلوں سے رہا ہوئے ، جانئے

datetime 21  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عیدالفطر کی مناسبت سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قیدیوں کی سزاں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاں میں 90 یوم کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے،

جس کے تحت پنجاب کی جیلوں میں بند 129 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔عید الفطر کی مناسبت سے سزاں میں کمی کے اعلان کے تحت مجموعی طور پر 2610 قیدیوں کو فائدہ پہنچا، اسی سلسلے میں سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے بھی صدر مملکت کی خصوصی معافی کے تحت 39 اسیروں کو رہائی ملی جبکہ مجموعی طور پر 415 قیدیوں کی سزاں میں کمی ہوئی۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چند روز قبل عید الفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دی تھی۔ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دی۔قیدیوں کی سزاں میں کمی کا اطلاق زنا، قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا، علاوہ ازیں سزاں میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔اعلامیے کے مطابق سزاں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر ہوگا، تاہم لازمی ہے کہ وہ سزا کی میعاد کی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہوں، اسی طرح 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…