بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

حکومت عدالت میں پائوں اور میڈیا پر گلے پڑتی ہے، شیخ رشید احمد کا حیران کن دعویٰ

datetime 21  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے حکومت چیمبر کے اندر اور عدالت میں پائوں پڑتی ہے ، میڈیا کے سامنے ٹارزن بنتی اور گلے پڑتی ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمران سامان باندھ لیں ،گاڑی چھوٹنے والی ہے، ساری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے،

عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے، نگران حکومتیں ختم ہوچکیں،14مئی کو صوبائی الیکشن ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا حکومت توہین عدالت میں نااہلی ، عدم اعتمادی اور آرٹیکل6 کے ریڈار میں آسکتی ہے، سپریم کورٹ نے کہہ دہا ہے سپلیمنٹری گرانٹ کا مسترد ہونا حکومت پر عدم اعتماد ہے، عدلیہ نے ہر قسم کے دبائو کو مسترد کرکے آئین اور قانون کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے، عدلیہ ہی جیتے گی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا نوازشریف ،شہبازشریف کے فون کے بعد فضل الرحمان نے پر تشدد اور دہشت گردانہ کانفرنس کی، مندر کا ہتھوڑا، بندوق کی نوک اور گینگ آف تھری کے سیاستدانوں کے الفاظ کا استعمال مذاکرات نہیں بلکہ عدلیہ سے کھلی جنگ ہے، حکومت چیمبر کے اندر اور عدالت میں پاں پڑتی ہے جبکہ میڈیا کے سامنے ٹارزن بنتی اور گلے پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ باپ سپریم کورٹ کو خوش آئند بیٹا بندوق کی نوک کہتا ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سب کو پابند کردیا ہے، جوسپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا وہ قانون کے شکنجے میں آئے گا، پاکستان دوست ممالک بھی پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔سابق وزیر نے کہاکہ آئی ایم ایف کاسٹاف لیول معاہدہ کھٹائی میں پڑچکا ہے، سعودی عرب یو اے ای کی امداد اور امریکی یقین دہانیاں بھی کام نہیں آ سکی، چین کی ہدایات اورمشورے پس پشت نہ ڈالیجائیں، نااہل حکومت کوطول دینے کے لیے ملک کوتنہائی کی دلدل میں پھینکا جارہا ہے، آئین اور قانون کو نہ ماننا غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…