احمد آباد(این این آئی)بھارتی ریاست گجرات میں پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف ) کے ایک سب انسپکٹر نے خود کشی کر لی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف سب انسپکٹر 59 سالہ کشن بھائی راٹھوڈ نے ریاست کے ضلع گاندھی نگر کے گاؤں چلوڈا کے قریب اپنے کیمپ میں اپنی رائفل سے گولی مار کر خود کشی کی۔وہ ایک برس قبل سروس سے ریٹائیر ہو چکا ہے اور اب مذکورہ کیمپ میں بطو ر گارڈ تعینات تھا۔