ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشوریا اور ابھیشک کی 11 سالہ بیٹی عدالت پہنچ گئی،یوٹیوب چینل پر غلط خبر جاری کرنے پر آرادھیا بچن نے دہلی ہائی کورٹ سے رابطہ کر لیا، بھارتی میڈیا کے مطابق آرادھیا بچن کی دائر کردہ درخواست پر 20 اپریل کو سماعت ہوئی جس کا فیصلہ بھی جاری کردیا گیا۔دہلی ہائی کورٹ نے آرادھیا بچن کی خراب صحت اور موت کے بارے میں افواہیں پھیلانے والے یوٹیوب چینل کے خلاف دائر مقدمے میں بچی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق کی خاصی اہمیت ہے۔عدالت نے یوٹیوب چینل کو فوری طور پر مواد ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے کام سے پیسہ کما رہے ہیں تو آپ کی ایک سماجی ذمہ داری ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔عدالت نے یوٹیوب چینلز کو سمن جاری کر دیے ہیں۔