پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹی ٹونٹی میں زیادہ بار صفر پر آئوٹ ہونے کو مثبت لیتا ہوں’عبداللہ شفیق

datetime 20  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) کرکٹر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میں زیادہ بار زیرو پر آئوٹ ہونے کو مثبت لیتا ہوں، میں اپنی خامیوں کو دور کروں گا، اب موقع ملا تو فائدہ اٹھائوں گا۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھرپور تیاری ہے، اس وقت ہم ٹی ٹونٹی سیریز بھی ساتھ ساتھ دیکھ رہے ہیں۔

ٹی ٹونٹی سیریز دیکھ کر بولنگ اور پلان کا اندازہ لگا رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کی اسٹرنتھ کو سامنے رکھ کر تیاری کر رہے ہیں، ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کے بعد اب انفرادی طور پر ٹریننگ کر رہے ہیں۔عبداللہ شفیق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے، میگا ایونٹس سے پہلے ہمارے آٹھ ون ڈے میچز اہمیت کے حامل ہیں، تمام کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ اچھا پرفارم کر کے تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ کیریئر میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، افغانستان کے خلاف اچھا نہیں کر سکا لیکن پلیئر کو جو موقع ملے اس سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے، اب نیوزی لینڈ سیریز پر فوکس ہے جہاں تک ناپسندیدہ ریکارڈ کی بات ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ ناپسندیدہ ریکارڈ آپ کو بڑا پلیئر بھی بنا دیتے ہیں۔عبداللہ شفیق کا ماننا ہے کہ ہر فارمیٹ میں کرکٹ کی بنیادی مہارت ایک جیسی ہوتی ہے، کسی ایک فارمیٹ میں کھیلنے کا نہیں سوچتا بلکہ یہ سوچتا ہوں کہ میں نے ہر فارمیٹ اس کی ضرورت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی فارمیٹ میں خود کو نہیں منوانا، میں اچھا ہوں تو کھیل رہا ہوں۔

میں اپنے لیے بڑے ٹارگٹ سیٹ نہیں کرتا بلکہ چھوٹے چھوٹے گول بنا کر ان کو حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔عبداللہ شفیق پاکستان کی جانب سے 12 ٹیسٹ، ایک ون ڈے اور 6 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں، پی ایس ایل 8 میں چمپئن لاہور قلندرز کی جانب سے انہوں نے ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی اور پھر انہیں افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے منتخب کیا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے بلکہ لگاتار زیرو پر آٹ ہونے کا ناپنسدیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…