لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پنجاب میں عام انتخابات کیلئے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے فیصلہ کیاہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فی الحال واپس نہیں لئے جائیں گے، تاہم کسی امیدوار کی ٹکٹ اور شیر کے نشان کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائی جائے گی۔الیکشن شیڈول کے مطابق 20اپریل کو الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو پارٹی نشان الاٹ کرنے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کا موقف ہے کہ پنجاب کے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا، ہمارا موقف ہے کہ 14 مئی کے الیکشن کو نہیں مانتے، بائیکاٹ اس وقت ہوتا ہے جب امیدوار کاغذات واپس لے لیں۔