جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

عالمی برادری ایرانی احتجاجی تحریک میں مدد کرے، رضا پہلوی کی اسرائیل جا کر اپیل

datetime 20  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)ایران کے آخری شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے اسرائیل کے دورے کے دوران مہسا امینی کی موت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کو ہلا کر رکھ دینے والی احتجاجی تحریک کے لیے زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ کردیا۔رضا پہلوی نے تل ابیب میں اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر گیلا گاملیئل کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ میں یہاں یہ جاننے کے لیے آیا ہوں کہ

ہم ایرانی عوام کی آزادی کی مہم میں ان کی مدد کرنے میں کس طرح تعاون کر سکتے ہیں۔یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ میں رہنے والے رضا پہلوی نے ایران کی غیر ملکی اپوزیشن کے بہت سے اجزاء میں اپنی نمائندگی ظاہر کی ہے لیکن وہ تارکین وطن کے درمیان اتفاق رائے حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔1979 کے اسلامی انقلاب کے دوران ان کے والد کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ اس کے بعد شاہ کی قیادت میں اسرائیل اور ایران کے قریبی اتحاد کو تلخ دشمنی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ایرانی حکام نے اسرائیل اور ایران کے دیگر دشمنوں پر ایران میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بدامنی کو بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے۔ یاد رہے حجاب نہ کرنے پر خاتون مہسا امینی کو ایرانی اخلاقی پولیس نے گرفتار کیا تو پولیس کی حراست میں ہی 16 ستمبر کو مہسا کی موت ہوگئی تھی جس پر ایران بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔اسرائیل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رضا پہلوی نے دلیل دی کہ موجودہ حکومت کو ختم کرنے میں احتجاجی تحریک کی کامیابی کے لیے بین الاقوامی حمایت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

پہلوی نے کہا کہ تہران کے خلاف پابندیوں کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کے متوازی طور پرمیں ایرانی عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ حمایت کی مہم” کی طرف بلا رہا ہوں۔ انہوں نے استدلال کیا کہ اس طرح کی حمایت عام ایرانیوں کو ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے صحیح ٹولز فراہم کرے گی جن کا انہیں ظالمانہ حکومت کی طرف سے سامنا ہے۔رضا پہلوی کے ایران کے سخت دشمن اسرائیل کے دورے کے متعلق پوچھے گئے سوال پر تہران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ آپ جس شخص کی بات کر رہے ہیں وہ بات کرنے کے لائق نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…