اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی سماعت کی وجہ سے وزیراعظم نے دورہ منسوخ کیا۔واضح رہے کہ شہباز شریف نے کل سعودی عرب جانا تھا اور وہاں ان کی ن لیگ کے قائد نوازشریف سے ملاقات بھی ہونا تھی۔