منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کی خام خیالی ہے وہ اب عمران خان کا راستہ روک سکتی ہے، چودھری پرویزالٰہی

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری افضل ساہی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت جتنے چاہے مقدمے بنالے اور انکوائریاں کرا لے ہم انشاء اللہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، پی ڈی ایم کی خام خیالی ہے کہ

وہ اب عمران خان کا راستہ روک سکتی ہے، عمران خان اس وقت پاکستانی قوم کی واحد امید ہیں، موجودہ حالات میں عمران خان ہی پاکستان کی کشتی پار لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برف پگھل چکی ہے امریکہ کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے، آج امریکہ کے پالیسی ساز ادارے عمران خان کو پاکستان کا واحد مقبول ترین لیڈر قرار دے رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت کے منفی پروپیگنڈے سے عالمی برادری میںپاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے، حکومت دنیا کو پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے اور پاکستان ایک صوبہ میں الیکشن کرانے کی پوزیشن میں نہیں، جب حکومت خود یہ منفی پروپیگنڈا کرے گی تو کون پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا، آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کی معیشت مزید خراب ہونے اور غربت و بیروزگاری مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف الیکشن سے فرار کیلئے بائیس کروڑ عوام کی قسمت سے کھیل رہی ہے، شہبازشریف حکومت کے ملک دشمن بیانیے سے صرف بھارت کو فائدہ پہنچ رہا ہے کیونکہ یہ بھارت ہی کا بیانیہ ہے کہ پاکستان دنیا کا ’’خطرناک ترین‘‘ ملک بن چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…