پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اسرائیل نے حملہ کیا تو تل ابیب اور حَیفا کو تباہ کر دینگے، ایرانی صدر کا اعلان

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو تل ابیب اور حیفا کو تباہ کر دیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے تقریب سے خطاب کے دوران اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران کے خلاف چھوٹی سے چھوٹی کارروائی

سے مسلح افواج کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آئے گا جو حیفا اور تل ابیب کی تباہی کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران متعدد مواقع پر اسرائیل پر اپنی جوہری تنصیبات اور سائنس دانوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرچکا ہے جبکہ اسرائیل ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام لگاتا ہے جس کی تہران کئی مرتبہ تردید بھی کر چکا ہے۔ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل نے بارہا متنبہ کیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو وہ فوجی کارروائی کرے گا۔ایرانی صدر نے امریکی فوجیوں سے مشرق اوسط کو چھوڑنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج کا غیرملکی افواج بالخصوص امریکی افواج کو یہ پیغام ہے کہ وہ جلد خطے سے نکل جائیں کیونکہ غیرملکی افواج کی موجودگی سے خطے کی سلامتی نہیں رہتی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے چین پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…