جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کا وہ ملک جس کے صرف ایک شہر میں کروڑ پتیوں کی تعداد تین لاکھ 40 ہزار،58ارب پتی موجود

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکہ کے شہر نیویارک کا شمار دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں کروڑ پتی افراد کی تعداد بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔عالمی سطح پر امیر ترین شہروں کا ڈیٹا حاصل کرنے والی ویب سائٹ ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق نیویارک میں کروڑ پتیوں کی تعداد تین لاکھ 40 ہزار ہے۔

نیویارک کے بعد جاپان کے شہر ٹوکیو اور امریکہ کے ایک اور شہر سان فرانسسکو بے ایریا کا نمبر آتا ہے۔ ٹوکیو میں دو لاکھ 90 ہزار اور سان فرانسسکو بے ایریا میں دو لاکھ 85 ہزار کروڑ پتی موجود ہیں۔اس رپورٹ میں دنیا کے نو خطوں کے 97 شہروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں افریقہ، آسٹریلیا، مشرقی ایشیا، یورپ، مشرق وسطیٰ، شمالی امریکہ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا شامل ہیں۔اس فہرست میں سب سے امیر شہر امریکہ کے ہیں جن میں نیویارک، سان فرانسسکو بے ایریا، لاس اینجلس اور شکاگو شامل ہیں۔چین کے دو شہروں کا شمار بھی دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے جو دارالحکومت بیجنگ اور شنگھائی ہیں۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کا شہر لندن پہلے سے چوتھے نمبر پر آ چکا ہے جہاں دو لاکھ 58 ہزار کروڑ پتی موجود ہیں۔ سنہ 2000 میں لندن میں سب سے زیادہ کروڑ پتی تھے، لیکن گزشتہ 20 برسوں میں یہ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔پانچویں نمبر پر سنگاپور ہے جہاں دو لاکھ 40 ہزار کروڑ پتی ہیں۔نیویارک کو بِگ ایپل کہا جاتا ہے اور یہاں ارب پتی افراد کی تعداد 58 ہے۔ اس شہر میں دنیا کی دو بڑی سٹاک ایکسچینجز نیو یارک سٹاک ایکسچینج اور نیسڈیک موجود ہیں۔ نیویارک کے پانچ اضلاع ہیں جن میں برونکس، بروکلین، مین ہیٹن، کوئینز اور سٹیٹ آئی لینڈ شامل ہیں۔مین ہیٹن کے رہائشی علاقے میں مہنگے ترین اپارٹمنٹس ہیں جہاں ایک مربع میٹر کی قیمت 27 ہزار ڈالر ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…