جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

عاطف رانا کا یونیورسٹی کرکٹ لیگ کرانے کا اعلان

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کی متحرک فرنچائز لاہور قلندرز نے مسلسل دوسرے سال پاکستان سپر لیگ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔فرنچائز کے چیف ایگزیکٹو

عاطف رانا نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں وہ قلندرز کے پلیٹ فارم سے یونیورسٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں کراچی اور لاہور سے چار چار یونیورسٹیز کا انتخاب کیا جائے گا۔ عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید خود ٹرائلز لیں گے اور ٹیمیں تشکیل دیں گے، ایک زمانہ تھا جب پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹ میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی ٹیم کھیلا کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ درس و تدریس کے ساتھ کرکٹرز کھیل کے میدان میں قدم رکھتے تھے لیکن آج تعلیمی اداروں میں کھیل کا کلچر ناپید ہے، اسی ضرورت اور سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور قلندرز نے میدان عمل میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز نے ٹیوٹا کے بعد اخوت فانڈیشن کے ساتھ اسی سوچ کے ساتھ معاہدہ کیا کیونکہ لاہور قلندرز خواہش رکھتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ سے وابستہ کھلاڑی تعلیم کے میدان میں بھی خود کو منوائیں۔
٭٭٭٭٭

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…