منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان سے ملاقات کا معاوضہ ایک کروڑ سے زائد ہے، پی ٹی آئی رہنما کی مبینہ آڈیو لیک

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری اور چوہدری حفیظ کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ٹکٹ کے خواہش مند شخص سے گفتگو کررہے ہیں۔اس مبینہ آڈیو میں چوہدری حفیظ نے اپنا تعلق نوابشاہ سے کروایا اور بتایا کہ میں اسلام آباد میں بات کررہا ہوں۔

آپ سے پنجاب الیکشن کے لیے پی پی 114 کی نشست کیلئے رانا شوکت کو ٹکٹ سے متعلق بات ہوئی تھی۔چوہدری شوکت نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر آپ نے مجھے بتایا نہیں کہ چندا کتنا دینا پڑے گا اور ٹکٹ کتنے کا ملے گا؟۔اس مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے جواب میں کہا کہ چندا تو لامحدود ہے، عمران خان سے ملاقات کے لیے آپ کو ایک کروڑ روپے سے زائد معاوضہ ادا کرنا ہوگا پھر ملاقات ہوجائے گی۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ آپ کو چیئرمین سے ملاقات میں یہ یقین دہانی کرانی ہے کہ ہم اتنی رقم بطور چندا آپ کو دے دیں گے اور یہ رقم ایک کروڑ سے اوپر ہونی چاہیے تاکہ چیئرمین سے ملاقات ہوسکے۔چوہدری حفیظ نے دس ملین سننے کے بعد تصدیق کی کہ ایک کروڑ جس پر اعجاز چوہدری نے کہا جی جی ایک کروڑ سے اوپر۔۔ پھر چوہدری حفیظ نے پوچھا اور ٹکٹ کے کتنے پیسے دینے ہوں گے جس پر اعجاز چوہدری نے جواب دیا کہ یہ رقم پارٹی کے لیے ہی ہے۔شوکت خانم اسپتال کو عطیہ دینے کے سوال پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ آپ اگر دینا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی ہے۔اس پر چوہدری حفیظ نے پوچھا کہ روزوں میں آؤں یا بعد میں تو اس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر ٹکٹ لینی ہے تو آج کل میں ہی آجاؤ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…