جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کویت ، قومی اسمبلی تحلیل ، الیکشن کرانے کا فیصلہ

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(این این آئی)کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے 2020کی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔اس اسمبلی کو مارچ میں آئینی عدالت کے فیصلے کے ذریعے ایک آئینی حل کے طور پر بحال کیا گیا تھا۔ اس بحالی کیلئے آئین کے آرٹیکل 107کا سہارا لیا گیا تھا۔

یہ بات کویت کے ولی عہد نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔کویت کے ولی عہد نے خطاب میں کہاکہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کی بنیاد پر ہم ریاستی اداروں کے اقدامات پر دلچسپی سے عمل کرتے ہیں اور ہم رہنمائی اور مشورے قبول کرتے اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں،تاہم ان دنوں یہ بات ہمیں تکلیف دیتی ہے کہ شہریوں کو تکلیف ہو رہی ہے، سیاسی منظر نامہ اضطراب کا احساسات لیے ہوئے ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے کے اثرات سے نکلنے کیلئے ہمیں آئین کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے، عوام کی طرف جانے اور ان کی خواہشات کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے،ہم نے عوام کی مرضی سے حکمرانی کو مضبوط کرنے ریاست کے وقار کا تحفظ کرنے کو اختیار کیا ہے،آئین سے تجاوز نہ کرنے کو اختیار کیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ بالا تمام چیزوں کو ترتیب دینے اور آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عوامی مرضی کا احترام کرتے ہوئے ہم نے 2020کی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے آئینی عدالت کے حکم سے بحال کیا گیا تھا جو ایک آئینی حل پر مبنی تھا،ہم آنے والے مہینوں میں عام انتخابات کی بھی اپیل کر رہے ہیں۔ واضح رہے مارچ میں آئینی عدالت نے 2022کے قومی اسمبلی کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور 2020میں منتخب پارلیمنٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…