جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

آئین توڑنے والوں کو تحفظ دینے والوں پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، میاں جاوید لطیف

datetime 18  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ، آئین توڑنے والوں کو تحفظ دینے والوں پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کو 2023 کے انتخابی عمل سے باہر رکھا گیا تو کوئی ان نتائج کو تسلیم نہیں کریگا۔

منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 90 روز الیکشن کرانے سے کوئی انکاری نہیں ہے ‘ ملک کی داخلی’ خارجی اور معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو 2023 میں بھی انتخابی عمل سے باہر رکھا گیا تو کوئی ان نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا۔ ہمیں اداروں کا بڑا احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا دینے والوں اور نواز شریف کو سزا دینے والوں کا کوئی نام بھی لینا گوارا نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کو تحفظ دینے والوں پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا آخر کیا قصور تھا اس نے سچ بولا جس کی اسے سزا ملی اور ان کے جو بقایاجات تھے وہ بھی آج تک نہیں ملے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…