پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا نگران حکومت کی مدت ختم ہونے پرعدالت جا نے کا اعلان ، پٹیشن تیار کر لی گئی

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن نہ ہونا پاکستان کے ہر شہری کی شکست ہے، نگران حکومت کی مدت ختم ہونے پرعدالت جا رہے ہیں، ہم نے پٹیشن تیار کر لی۔ایک انٹرویومیںسابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنا ہو گا، اگر عمل نہیں ہوتا تو مطلب آئین ختم ہو جائیگا،

پاکستان میں آئینی بحران میں مزید اضافہ ہو جائے گا، پارلیمنٹ کہہ رہی ہے کہ وہ الیکٹ ہو گئے اب الیکشن ہی نہیں ہو گا، اس حکومت کو پاکستان کے امیج کی کوئی پرواہ نہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں چار مارشل لا لگے، فوج کی مداخلت بہت زیادہ ہے، فوج کو خود دیکھنا ہو گا کیا اسی طرح رہنا ہے، وزیر داخلہ کہہ رہا ہے ملک کی سکیورٹی بہت خراب ہے، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن کمشنر کے گھر کی تزین و آرائش پر پیسے لگائے جا رہے ہیں، وزیر داخلہ اور چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ کوئی شرم اور کوئی حیا ہوتی ہے، ان کی کوئی حیثیت نہیں یہ سارے شطرنج کی چالیں ہیں، سپریم کورٹ، اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے الیکشن کرائے، آئین کے تحفظ کا انہوں نے حلف اٹھایا ہوا ہے، اگر یہ نہیں فیصلہ کریں گے تو پھر پاکستان کے عوام کو حقوق کیلئے لڑنا ہو گا، آرٹیکل 187 کہتا ہے سپریم کورٹ کوئی بھی حکم جاری کر سکتی ہے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ججز کی لڑائی کے حوالے سے غلط خبریں چلوائی گئیں، سپریم کورٹ کو چیک کرنا چاہیے کس وٹس ایپ نمبرز سے خبر آئی تھی، تحریک انصاف نے ڈائیلاگ کیلئے کوئی بھی شرط نہیں رکھی، ڈائیلاگ میں صرف الیکشن کے فریم ورک پر بات ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…