جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے کویت کی ویزہ پالیسی میں نرمی کا امکان

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) کویت میں پاکستان کے سفیر نے پاکستانیوں کیلئے کویت کی ویزہ پالیسی میں نرمی کا امکان ظاہر کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق افطارپارٹی کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کویت میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں

مضبوط تعلقات ہیں،پاکستانی ڈاکٹروں،نرسوں اورتکنیکی ماہرین کی نئی کھیپ موسم گرما کے اختتام سے پہلے کویت آئے گی۔ملک محمد فاروق نے کہا کہ یہ طبی عملہ کویت کی وزارت صحت کے زیرانتظام کام کرے گا کیوں کہ پاکستانی طبی عملے نے مشکل ترین حالات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،انہوں نے کورونا بحران کے دوران نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے کویتی نجی شعبے کے ساتھ بات چیت کی ہے کہ جلد ہی نجی ہسپتالوں میں بھی پاکستانی طبی ٹیموں کو کام کرنے کے لیے لایا جائے، ہمارے پاس مختلف شعبوں میں بہت سے ہنرمند کارکن ہیں، ہم کویت کی خدمت کرنے اورنئی نسلوں کو کویت میں کام کرنے اورکویت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تیارہیں۔پاکستانی سفیرنے کہا کہ ہم پاکستانی تاجروں اور ہنر مند پیشہ ور افراد کے لیے داخلے کے ویزوں کے حصول کے طریقہ کارمیں نرمی کی امید کر رہے ہیں تاکہ کویتی اورپاکستانی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ملک محمد فاروق نے مزید کہا کہ کویت مختلف قومیتوں کے تارکین وطن کارکنوں کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔پاکستان کویت کیساتھ مختلف شعبوں خاص طور پرصحت،روزگار،انفارمیشن ٹیکنالوجی،خوراک اورتحفظ میں تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…