اسلام آباد (این این آئی) پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی کی اسکیم کو ناقابل عمل قرار دے کر اس کی مخالفت کردی جبکہ چیئرمین نے کہاہے کہ ادائیگی کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن سمیع خان نے کہاہے کہ سستے پیٹرول کی فراہمی کی سکیم ناقابل عمل ہے، اس کی ادائیگی کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، ادائیگی بروقت نہیں ہوگی تو یہ نیا گردشی قرض بنے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کوڈ کے بجائے پرچی دی جائے توپھرسوچا جاسکتا ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس ڈیلرز کے تحفظات کا معاملہ اوگرا کے حوالے کردیا۔