اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )”اس جگہ بڑے بڑے افسر لڑکیوں کیلئے آتے تھے، کراچی پولیس کے سربراہ نے مجھے چرس کا پیکٹ دیا”، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے منشیات اسمگلر چیتن سندھ کے حیران کن انکشافات ۔ تفصیلات کے مطابق
چیتن سندھو نے نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطے میں تھا ۔ انہوں نے اپنے حال ہی دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہوٹل میں تھے اس کے آٹھویں فلور پر روسی اور ترک خواتین سے بھری ہوئی تھی جہاں جسم فروشی کی جاتی تھی ، وہاں پر کراچی پولیس چیف اور ایئر پورٹ کے چیف نارکوٹکس آفیسر سمیت تمام اعلیٰ عہدیدار آتے تھے، یہ سب لوگ لڑکیوں کیلئے آتے تھے۔ میں ہر وقت آٹھویں فلور پر موجود ہوتا تھا، ایک بار مجھ سے پوچھا گیا کہ میں یہاں کس لیے ہوں، ایک بار تو مجھے کراچی کے پولیس چیف نے خود چرس کا پیکٹ دیا اور کہا کہ میں تمہیں پسند کرتا ہوں اور یہ تمہارے لیے لایا ہوں ۔