لاہور( این این آئی)سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہاہے کہ لوگوں نے ڈیم فنڈز میں 10 ارب روپے جمع کرائے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ 10 ارب روپے کی اس رقم کی حفاظت کے لئے 5 رکنی بنچ تشکیل دیا تھا۔سابق چیف جسٹس نے مزید کہا کہ رقم کو بنچ نے انویسٹ کردیا تھا، اب 10 ارب کی رقم بڑھ کر 17 ارب روپے ہوگئی تھی۔جس تیزی سے ہم ڈیم کی تعمیر کرانا چاہتے تھے، اس میں آنے والی رکاوٹوں کا ذکر ہی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔