اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جنگلی جانور گزشتہ روز بھی کئی دفاتر میں داخل ہوا تھا ،منگل کو ایک بار پھر جنگلی جانور پارلیمنٹ ہائوس میں داخل ہوگیا۔ عملہ کے مطابق جنگلی جانور نے متعدددفاتر کو نقصان پہنچایا ہے، جنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہاس میں داخل ہونے سے عملہ پریشان ہوگیا ۔ عملہ کے مطابق جانور انتہائی خطرناک ہے،جس جس دفتر میں یہ جانور گیا ہے اب وہاں جائیں تو ہماری آنکھیں جلتی ہیں،پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے جانور کو پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا۔تاہم اس حوالے سے عملے کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ جانور انتہائی خطرناک ہے یہ سپرے کرتا ہے ۔ عملے کا مزید بتانا تھا جس جس آفس میں یہ جانور گیا وہاں جانے سے ہماری آنکھیں جلتی ہیں ۔