اسلام آبگاد (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید سستا ہو گیا ۔ اسٹیٹ بینک جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں81 پیسے کمی آئی ہےجس کے بعد انٹربینک میں ایک ڈالر 283.90 روپے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 288 روپے کا ہوگیا ہے۔