اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال کے کوہ اناپورنا پر خراب موسم کے بعد وہاں پھنسنے والے پاکستانی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا گیا۔کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی نے گزشتہ روز 8091 میٹر بلند دنیا کی دسویں بڑی چوٹی کوہ اناپورنا کو سر کرلیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق واپسی پر برفانی تودے گرنے سے کیمپ فورسے آگے راستہ بند ہوجانے کے باعث دونوں کوہ پیما وہاں پھنس گئے تھے جبکہ کوہ اناپورنا پر خراب موسم کے باعث دو بھارتی کوہ پیما بھی لاپتہ ہوگئے تھے جن کی تلاش جاری ہے۔