میچ توقع سے زیادہ سخت ہوگیا تھا، میرے خیال میں ہم نے کافی اچھا کھیلا
لاہور ( این این آئی) نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر جمی نیشم نے کہا ہے کہ افتخار جس گیند پر آئوٹ ہوا وہ چھکا بھی ہو سکتا تھا، خوش ہیں کہ میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں رہا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کے آغاز میں کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگا تھا، میرے خیال میں ہم نے تیسرے میچ میں کافی اچھا کھیلا۔انہوں نے کہا کہ ٹوم لیتھم و دیگر نے ہمیں اچھا اسکور لگانے میں مدد دی، ابتدا میں وکٹیں جلد مل گئی جس کی وجہ سے رنز کا دفاع آسان ہوا۔جمی نیشم نے کہا کہ میچ توقع سے زیادہ سخت ہوگیا تھا، جو صورتِ حال تھی ایسی صورتِ حال پی ایس ایل میں بھی دیکھیں، پی ایس ایل میں دیکھا کہ پانچ اوورز میں 70ہو جاتے اس لیے اندازہ تھا گیم ختم نہیں ہوا۔کیوی کرکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی اس ٹیم کو اعتماد کا مسئلہ کبھی نہیں تھا، اندازہ ہے کہ پاکستان اپنی کنڈیشن کی بہترین ٹیم ہے۔