ملک بھر میں مہنگائی اوربے روزگاری،عید کی خریداری مشکل
مکوآنہ (این این آئی)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں امسال مہنگائی کے باعث عوام عید کی خریداری کئے بغیر بازاروں سے جانے پر مجبور،مہنگائی کے باعث کپڑوں،جوتوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہونے کی وجہ سے شہری عید کی خریداری سے محروم ہونے لگے دوسری جانب دکانداوں نے بھی من پسند قیمتیں لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے عوام نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،شہر بھر کے بازاروں میں افطار کے بعد عوام کی بڑی تعداد عید الفظر کی خریداری کیلئے مختلف بازاروں کا رخ کرتے ہیں تاہم امسال مہنگائی نے شہریوں کی عید کی خوشیاں بھی مانند کر دی اور شہری مہنگائی کے باعث بغیر خریداری کے بازاروں ست واپس لوٹنے لگے دوسری جانب دکانداروں کے زیادہ منافع کے چکر میں بھی مصنوعی مہنگائی سے عوام پریشان دکھائی دینے لگے تاہم شہری عید کی خریداری ان لائن کرنے کو بھی ترجیح دینے لگے۔